کراچی کھیلوں کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے،اسپورٹس سٹی بنا نے کا عزم شہر قائد میں کھیلوں کے میدانوں کوفعال بنا یا جائیگا۔کمشنر کراچی اقبال میمن

مورخہ 23جنوری2022؁ء

کراچی کھیلوں کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے،اسپورٹس سٹی بنا نے کا عزم
شہر قائد میں کھیلوں کے میدانوں کوفعال بنا یا جائیگا۔کمشنر کراچی اقبال میمن
فٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے صوبائی اور شہری حکومت کے اشتراک سے ضلع انتظامیہ کوشاں ہے
کمشنر کراچی اقبال میمن کا ضلع جنوبی اور کیماڑی کا دورہ رینجرز افسران بھی موجود تھے

کراچی ( ) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کراچی دنیا کے لئے کھیلوں کا محفوظ ترین شہر ہے،PSLکے موقع پر شہر کراچی کو اسپورٹس سٹی بنا یا جائیگا،کھیل اور کھلاڑیوں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر قائد میں کھیلوں کے تمام میدانوں کا فعال بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنوبی اور کیماڑی کے کھیلوں کے میدانوں کے دورہ کے اختتام پر پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم لیاری پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رینجرز کے افسران بھی موجود تھے جن میں کرنل شفقت جیلانی،اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبدالکریم میمن،اسسٹنٹ کمشنر گارڈن امتیاز محسن،اسپورٹس کوارڈینٹر ٹو کمشنر کراچی غلام محمد خان،اسپورٹس آرگنائزر جمیل ہوٹ،ناصر کریم، دوست محمدبلوچ اور دیگر شامل تھے۔کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے آگاہی اور اسے حل کرکے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور فعال بنا نے کے لئے میں خود تمام ضلعوں کا دورہ کرکے اس کا معائنہ کررہا ہوں اور انشا اللہ ہمارے شہر کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حائل دشواریوں کا ازالہ اور کھیلوں کے میدانوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا یا جائیگا۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر کراچی کے تمام علاقوں میں کھیلوں کے میدانوں پر قائم تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات اور اسے تجارتی استعمال میں لانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا میدانوں کو صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا انہوں نے بتا یا کہ PSLکے موقع پر شہر کراچی کو اسپورٹس سٹی بان یا جائیگا پورے شہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ شہر کراچی کی عوام امن اور کھیلوں سے محبت رکھتے ہیں انشا اللہ کراچی کے شہری جوش و جذبے کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹرز کا استقبال کرینگے کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ کے احکامات پر شہر میں کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کی تعمیر و ترقی تیزی کے ساتھ یقینی بنا یا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ فٹ بال کھیل دنیا کے مقبول کھیلوں میں نمایاں مقام رکھا تا فٹ بال کھیل کی بھر پور پذیرائی کروں گا انہوں نے کہاکہ 5فروری فٹ بال کھیل کے لئے شہر کراچی کا تاریخی دن ہوگا اس دن فٹ بال کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے اہم اعلان کیا جائیگا اس موقع پر انہوں نے KMCکے سنیئر ڈائریکٹر CSRسیف عباس KMCفٹ بال اسٹیڈیم اور پیپلز اسپورٹس کمپلیکس لیاری سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر