ڈی پی اورانا شعیب محمود نے تھانوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع بھر کے54 پولیس افسران اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے

اٹک ( مہتاب منیرخان سے) ڈی پی اورانا شعیب محمود نے تھانوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع بھر کے54 پولیس افسران اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے انہو ں نے اس موقع پر با ت چیت کرتے ہو ئے کہا کہ دل جمی سے اپنے فرا ئض منصبی ادا کرنے والے پو لیس افسر اور جوا ن محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھو مراور آنکھ کا تارا ہیں۔

اٹک ( مہتاب منیرخان سے) اٹک پولیس نے 7سالہ معصوم بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھا نہ اٹک خو رد میں شہری نے ایف آئی آر درج کر ائی کہ اس کے چھ سالہ پو تے کے ساتھ سہیل شاہ ولد ظاہر شاہ نے بدفعلی کرنے کوشش کی ہے جس پرپو لیس نے ایف آئی آردرج کر لی ڈی پی اورانا شعیب محمود نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی حضرو ضیغم عباس اور ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انوار الحق کو بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا ٹاسک دیا ان افسرا ن کی زیر نگرانی انچارج چوکی گوندل اے ایس آئی فیاض محمد اور انکی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم سہیل شاہ کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیااس موقع پر ڈی پی اورانا شعیب محمود نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔