الوداعی عشائیہ” سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت مآب جناب غلام دستگیر کے اعزاز میں تقریب”


رپورٹ….  طارق اقبال
 سفیر پاکستان کا کویت میں تقریباً ساڑھے تین سال سے زائد کاعرصہ، ٹینور مکمل ہونے پر ان کا تبادلہ یو اے ای ہواہے
پاکستان مسلم سنٹر ن کویت کی جانب سے عزت مآب جناب غلام دستگیر سفیر سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
گزشتہ دہائیوں میں کویت میں جتنے بھی سفراء آئے انہوں نے سفارتی طور پر کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور اپنے مشن کو بھرپور انداز سے پیش کیا۔گزشتہ تیس سالوں میں اگر جائزہ لیا جائے یا میرے مشاہدے کے مطابق 1994 سے لے کر 2019 تک ہیڈ آف مشن نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یکجا کیا۔یاد پڑتا ہے سابق سفیر جناب کرامت اللہ غوری کے دور میں کیونکہ وہ خود بھی شاعر تھے اور ان کی بیگم بھی شاعرہ تھیں۔آپس میں مل بیٹھنے کے لئے مختلف قسم کے محفلیں ہوتی رہی ۔ اکثروبیشتر پاکستانی سفارت خانہ کے ایڈیٹوریم میں رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ بہت سی تنظیموں کا اجرا ہوا ۔ خاص طور پر 2016 کے اوائل میں جب سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر بطور سفیر تشریف لائیں تو انہیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے دیکھا کے انہوں نے نہ صرف اپنی سفارتی ذمہ داریاں شاندار انداز سے سر انجام دیں بلکہ انہوں نے کویت میں موجود 35 سے زائد آرگنائزیشن کو یکجا کیا  اور ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کے لیے دن رات کام کیا۔ویزوں  کی بندش کے حوالے سے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ 









تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری ثاقب حسنین کو حاصل ہوئی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض محمد زبیر شرفی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ اوورسیز کویت نے اداکیے۔
تقریب کے میزبان PMLN کویت کے صدر میاں محمد ارشد اور محمدعرفان ناگرہ چیف آرگنائیزر یوتھ ونگ گلف تھے۔ محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل نے سفیر پاکستان کو خدمات پر اخراج تحسین پیش کیا ۔ محمد عرفان ناگرہ نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور بلاتفریق کمیونٹی کی خدمت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم لیگ ن کویت ۔







سفیر پاکستان غلام دستگیر اور ان کی ٹیم کے شب و روز پاکستانیوں کی بہتری اور کویت پاکستان کے تعلقات عامہ کو بہتر بنانے کے کام کو سراہا ۔ یاد رہے کہ جناب غلام دستگیر سفیر سفارتخانہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کویت میں ٹینور مکمل ہونے پر ان کا تبادلہ دبئی ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں محترم سفیر صاحب کے اعزاز میں تقریبات منعقد ہورہی ہیں جو ان کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔PMLN کویت کی جانب سے اس تقریب میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات سیاسی و غیر سیاسی مذہبی تنظیموں کے صدور عہددران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سینٹر کویت نے پاکستان و کویت کے فلاح وبہبود کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعا کی۔