صحت مند زندگی کے لئے معیاری پروڈکٹس بنانے والی اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ … نام ہی کافی ہے

اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ کی تاریخ جاننے والے یہ بات بغیر کسی شک و شبہ کے کہتے ہیں کہ پاکستان میں او ٹسوکا کمپنی کی معیا ری پروڈکٹ صحت مند زندگی کی علامت ہے ۔فروری انیس سو اٹھاسی1988 میں اس کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا اور ستمبر انیس سو نواسی 1989 میں حب میں اپنی فیکٹری میں انٹرا وینس سلوشنز کی تجارتی پیداوار شروع کی گئی ۔کمپنی کی موجودہ سرگرمیوں میں بنیادی طور پر آئی وی ڈر پ کی تیاری پر توجہ مرکوز ہےاور انتظامیہ مؤثر طریقے سے اس کا معیار اور مقدار برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ حنیف ستار اس کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اوٹسوکا پاکستان کے سی ای او کی حیثیت سے حنیف ستار ایک انتہائی ذہین قابل اور کامیاب سربراہ کے طور پر سامنے آئے ہیں بنیادی طور پر سادہ طبیعت کے مالک ہیں انتہائی خوش مزاج خوش لباس خوش گفتار اور ملنسار شخصیت کے حامل ہیں اعلیٰ اخلاقی اقدار ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی عکاس ہیں کامیاب صنعت کار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ سچائی کے ساتھ کامیابی کا سفر آگے بڑھانے پر نازاں ہیں انہیں یہ بات بتاتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی کہ کیریئر کا آغاز بہت ہی عام انداز میں ہوا ایک غریب گھرانے سے تعلق رہا، چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ۔والد کا ایک خواب کے بچوں کو پڑھانا ہے چاہے کچھ بھی ہو … اللہ نے آپ سچ ثابت کر دکھایا اور اولاد نہایت ذہین اور قابل نکلی ۔حنیف ستار چارٹرڈ اکاونٹنٹ بنے اور کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہیں وہ بتاتے ہیں کہ ہماری کمپنی جوائنٹ وینچر کے طور پر قائم ہوئی ۔محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کر کے ترقی حاصل کی۔




پاکستان میں لوگوں کی عام طور پر پریشان کن گفتگو کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے زیادہ تر مسائل اپنے پیدا کردہ ہیں اگر ہم اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کرکے سادہ بنانے کی کوشش کریں تو ہمارے آدھے سے زیادہ مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں قرآن پاک کے الفاظ ہیں جو انسان پر مصیبت آتی ہے وہ اس کے اپنے کرنے پر آتی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر اسلامی اصولوں پر خود کو رکھیں اور نماز کھانے اور سونے کا وقت مقرر کریں آپس میں صبروتحمل رکھیں اور ملکی قوانین پر عمل کریں اور اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو پاکستان کے پاس ترقی کے سنہری  مواقع  موجود ہیں۔




نوجوانوں کے لئے ان کا پیغام ہے کہ زندگی میں شارٹ کٹ کی بجائے محنت اور اپنی صلاحیت پر بھروسہ رکھیں راتوں رات امیر بننے کا خواب دیکھنے والے اکثر منہ کے بل گرتے ہیں مسلسل محنت کرنے والے کو قدرت ثمر ضرور دیتی ہے ۔جو کام بھی کیا جائے پوری ایمانداری پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کرنا چاہیے۔