جدید طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال تعمیر کرنے والا پہلا رہائشی پروجیکٹ … علیزے گارڈن

کسی بھی علاقے کے رہنے والوں کے لیے طبی سہولتوں کا دستیاب ہونا لازمی ہے لیکن کراچی سمیت مختلف شہروں کے اکثر پروجیکٹس میں طبی سہولتوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا نہیں اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جتنا اس کی ضرورت ہے ۔فرنٹ لائن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے ہاؤسنگ پروجیکٹ علیزے گارڈن میں اس بات کا سب سے زیادہ خیال رکھا ہے اور اپنے پروجیکٹ میں اسپتال کو شامل کرکے طبی سہولیات مہیا کی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور حادثات کی صورت میں یہ لوگوں کو علاج کی سہولت میسر ہو۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

انیس سو ننانوے سے تعمیراتی صنعت کی تشہیر پر توجہ مرکوز کرنے والی فرنٹ لائن مارکیٹنگ کمپنی نے کامیابیوں کا سفر بے مثال انداز سے طے کرتے ہوئے اب ہاؤسنگ کے شعبے میں باقاعدہ قدم رکھ لیا ہے کیونکہ فرنٹ لائن کا نام اب اعتماد کا دوسرا نام بن چکا ہے اس لیے فرنٹ لائن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کو اپنے کام کے حوالے سے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہیں اس ادارے نے ہمیشہ عوام کی پسند اور پرسکون رہائش کو ترجیح دی ہے اور یہی اس کی کامیابی کی وجہ ہے۔ فرنٹ لائن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سی ای او راحت شاہ خان مارکیٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں اسی وجہ سے انہیں مارکیٹنگ سے لے کر ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے تک مہارتوں پر عبور حاصل ہے۔




وہ مارکیٹ کی ضروریات اور تقاضوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ملکی معیشت میں تعمیراتی صنعت کی اہمیت کو مانتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کی تیزی کے لیے تعمیراتی صنعت کو فروغ دینا ضروری ہے تعمیراتی صنعت ہی ملکی معیشت میں انقلاب برپا کرسکتی ہے۔ فرنٹ لائن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا تازہ پروجیکٹ ملیرکینٹ کے عقب میں علیزے گارڈن کے نام سے پیش کیا گیا جو کراچی ائیرپورٹ سے چند منٹ کی ڈرائیو پر ایک اور ہائی پروفائل رہائشی منصوبہ ہے جہاں آلودگی سے پاک ماحول میسر ہے توجہ ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ پرسکون اور صحت بخش فضا میں اپنا گھر بنائے یہاں پانی بجلی گیس سیوریج لائنیں سڑکیں پارک مسجد چڑیا گھر کی سہولتیں میسر ہوں گی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جہاں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ایک مکمل اسپتال بنایا جارہا ہے جو علاج کی ہر ممکن سہولت میسر ہوگی۔




اس کے علاوہ کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جہاں شادی بیاہ سالگرہ دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا سکتا ہے یہاں سیکیورٹی کا بہترین انتظام ہوگا جس کی وجہ سے لوگوں کو تحفظ کا احساس رہے گا اور یہاں کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں کریں گے حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور مسلح گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس پروجیکٹ میں صحت مند سرگرمیوں کے لیے پارک ماڈل جنگ عظیم اور کھیل کا میدان بھی شامل ہے۔