پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صاف پانی ہمارا حق ہے کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز،وکلا،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی


میرپورخاص== تحسین احمد خان === پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صاف پانی ہمارا حق ہے کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز،وکلا،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ڈاکٹر پروفیسر چیتن داس،صدر ڈسٹرکٹ بار شوکت راہموں،سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد ہاشم لغاری،جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر منٹھار تھیبو،جنرل سیکریٹری پریس کلب عاطف بلوچ،سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری،ظفر پہنور،تاج بلوچ اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ ملک کے 70 فیصد علاقے گندگی کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں مقررین نے کہا کہ دنیا میں صرف تین فیصد پانی پینے کے قابل ہے اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی دریا میں چھوڑے جانے سے بھی بیماریاں جنم لے رہی ہیں حتی کے پلاسٹک کی بوتلوں میں دستیاب پانی بھی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہمیں آلودہ پانی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے شہر میں لگے فلٹریشن پلانٹ کو ہر صورت بہتر کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گندا اور آلودہ پانی پینے کے سبب بچوں کے امراض میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے شہر ہو یا دیہات ہو دونوں جگہوں پر پانی کا مسئلہ ایک جیسا ہے گاؤں دیہات میں واٹر سپلائی اسکیم ویسے ہی کم ہوتی ہیں اور اکثر کے بجلی کے کنکشن تک منقطع ہوجاتے ہیں پانی اسٹور کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا جسکی وجہ سے گاؤں کے لوگ وہی گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ سپریم کورٹآف پاکستان کی جانب سے قائم کردہ واٹر کمیشن بھی اس حوالے سے کچھ نہ کرسکا کیونکہ انہوں نے ایکشن لینے کے لئے مقامی انتظامیہ کو بارہاں لکھا لیکن مقامی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہ اٹھاسکی واٹر کمیشن کے پروٹوکول پر اتنا پیسا خرچ کیا گیا جتنا وزیر اعلی سندھ کے پروٹوکول پر بھی نہیں کیا جاتا سیمینار میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وکلا،صحافیوں سول سوسائٹی اور ڈاکٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو شہری مسائل پر آگاھی مہم چلائے گی سیمینار میں ڈاکٹر دریا خان شہزادو ملک،ڈاکٹر ثاقب کاظمی ڈاکٹر افضل لغاری ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر ظفر احمد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے سیمینار میں ڈسٹرکٹ بار اور میرپورخاص پریس کلب کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکریٹریز کو مبارکباد بھی پیش کی گئی٭٭