44

وسیم اکرم اور سچن ٹنڈولکر … دو لیجنڈ کر کٹرز … دو خوبصورت انسان

ورلڈکپ کے دوران جہاں مختلف ملکوں کے بہت سے مشہور کھلاڑی آپس میں ملے اور انتہائی خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ اپنی حسین یادیں تازہ کرتے رہے وہاں پاکستان کے وسیم اکرم اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر کی ملاقات بھی انتہائی یادگار رہی وسیم اکرم اور سچن ٹنڈولکر کا شمار دنیا کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے دونوں کھلاڑیوں پر خود کرکٹ بھی فخر کر سکتی ہے۔

پوری دنیا میں دونوں کھلاڑیوں کے بہترین کھیل کی وجہ سے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو لوگ وسیم اکرم اور سچن ٹنڈولکر کو قریب سے جانتے ہیں اور جنہیں ان کے ساتھ وقت گزارنے اور ملاقاتیں کرنے کا موقع ملا ہے وہ مانتے ہیں کہ یہ دونوں نہ صرف بہترین اور عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ یہ دونوں خوبصورت اور بہترین انسان بھی ہیں وسیم اکرم اور سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ کے دوران ملاقات کے دوران خوب گپ شپ کی اور قہقہے لگائے ۔عام طور پر جب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے آتی ہیں تو تماشائی بہت ٹینشن میں ہوتے ہیں لیکن وسیم اکرم اور سچن ٹنڈولکر کی انتہائی خوشگوار ماحول میں کہہ لگاتی ہوئی یہ تصویر بول رہی ہے کہ کھیل کو صرف کھیل کے طور پر لیا جائے۔



اسے زندگی اور موت کا مسئلہ نہ بنایا جائے کھیل کو انجوائے کیا جائے جو اچھا کھیلے اسے داد دی جائے ۔اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جائے ۔اس تصویر میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کے لیے بھی کھلا پیغام ہے کہ اسے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سمیت کھیلوں کے مقابلوں پر لگائی گئی بندش ختم کرکے دوبارہ کھیل کے میدانوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنا چاہیے اور ہمارے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے ۔دنیا بھر میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مقابلے اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کو پسند کیا جاتا ہے پاکستان نے کبھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے ہمیشہ بھارت نے ہی اس طرح کے اقدامات کیے جن سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو نقصان پہنچا ۔کرکٹ شائقین امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ مقابلوں کو بحال کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں