زراعت تباہ ہوچکی ہے ہرچیز قوت خریدسے باہرہوچکی ہے ڈی اے پی کھاد’دس ہزار’یوریا2400 ‘ نائٹروفاس 6700 ‘مکئی کاتھیلا1100 ‘ سورج مکھی کاتھیلا 7700 سے 9000 روپے میںبلیک کیاجارہاہے


بہاول پور(محمدعمرفاروق خان ) زراعت تباہ ہوچکی ہے ہرچیز قوت خریدسے باہرہوچکی ہے ڈی اے پی کھاد’دس ہزار’یوریا2400 ‘ نائٹروفاس 6700 ‘مکئی کاتھیلا1100 ‘ سورج مکھی کاتھیلا 7700 سے 9000 روپے میںبلیک کیاجارہاہے مستاجررل گئے مستاجری دیناتوایک طرف کاشت کیلئے بھی کھاد وغیرہ نہیں لے سکتاہے ان خیالات کااظہار تحریک بحالی حقوقِ چولستان کے نائب صدر الطاف چولستانی اجمل نفیس کٹہ محمد اسلم شیخ اور چیئرمین رائے غلام نبی پرہاڑ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مڈل مین نے کسانوں کو تباہ کرنے میں کسان اتحاد کے صدر ,چیئر مین ,اور میڈیا کا کردار اہم ہے ساری زمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے ۔کیونکہ میڈیا خاموش ہوچکا ہے حق کی آواز کو دبا چکا ہے بس کچھ افسران کی خوشامند میں فوٹو سیشن تک محدود رہ گئے ہیں اور کسان اتحاد کے صدر خاموش ہوکربیٹھ گئے ہیں کسان اس وقت تباہ ہوچکا ہے زراعت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے کسان مگر ہڈی بلکل ٹوٹ چکی ہے ہر چیز قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں ڈی اے پی کھاد 2500والی بوری 10000روپے یوریا 1300والی بوری 2400نائٹروفاس 2000والی 6700,مکئی کا سیڈ فی تھیلہ 5000والہ 11000سورج مکھی کا تھیلہ 5000والہ 7700سے 9000بجلی کابل من مرضی کا ڈیزل ,زرعی ادویات کئی سو گنا مہنگی تو کسان بیچارہ ٹھیکہ تو جہاں رہ گیا کاشت کرنے کے لیے کھا دنہی لے سکتا نہ سیڈ اور اجناس سستے داموں بیچتا ہے مگر وہ بھی لینے والا کوئی نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ ٹیوب ویل کے بل ادا کرنے کے پیسے نہی ہوتے کبھی اپنے جانور سیل کرتا پھرتا ہے کبھی زیورات کبھی زمین مگر سب خاموش ہیں ہر زمیندار اور کسان اتحاد اپنی جیبیں فل کرکے بیٹھ چکے ہیں کسان بیچارہ کئی سال تک پیچھے چلاگیا ہے انہوں نے کہاکہ کسی کو احساس نہیںہے خدارا آواز اٹھائیں اور انکے مسائل کے .حل کرنے کے لئے اعلی حکام تک کسانوں کا ساتھ دیں کیوں پاکستان کا دارومدار زراعت پر ہے زراعت تباہ ہوچکی ہے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں