جی ایم سوئی سدرن ڈاکٹر منور حیات پر خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت، نوکری سے فارغ

جنرل منیجر (جی ایم) سوئی سدرن ڈاکٹر منور حیات کو 3 خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف 3 خواتین کی شکایات پر انکوائری ہوئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن نے اپنے خط میں جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف انکوائری میں ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جنرل منیجر سوئی سدرن کو نوکری سے فارغ کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرکے واجبات وصول کیے جائیں۔

نوکری سے فارغ کیے جانے کے حوالے سے جنرل منیجر ماحولیات سوئی سدرن نے جیونیوز سے گفتگو کی۔

جی ایم ماحولیات نے کہا کہ انکوائری کے دوران عدالت میں گیا، لیکن اگلے ہی دن ہنگامی اجلاس میں مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ بدنیتی ہے، اس حوالے سے بھرپور قانونی دفاع کروں گا

https://jang.com.pk/news/1037687

================================
یاد رہے کہ ماضی قریب میں حبیب بینک لمیٹڈ کے ایک منیجر اور دوسرے بینک کی اسلام آباد برانچ کے منیجر کو اسی نوعیت کے الزامات اور الزامات پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔
حالیہ برسوں میں بہت سے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن پھر بھی ایسے واقعات زیادہ ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔

اب خواتین اس طرح کے معاملات کی رپورٹ کرنے کے لئے مضبوط آرہی ہیں۔

اس لیے اس قسم کے مردوں کے خلاف کچھ کارروائیاں ہونے والی ہیں۔
===================
چند ماہرین تعلیم نے بھی ایسی سرگرمیوں اور واقعات کی اطلاع دی ہے۔

بدقسمتی سے ہر عمر کی خواتین کو دفتر میں ہراساں کیا جاتا تھا۔

اب قانون نافذ ہو رہا ہے اور خواتین کے لیے کچھ اچھی ریلیف تلاش کر رہی ہے۔