کورونا کا پھیلاو۔ رو ک تھام کے لئے کراچی انتظامیہ متحرک کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلا س منعقد۔

کورونا کا پھیلاو۔ رو ک تھام کے لئے کراچی انتظامیہ متحرک
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلا س منعقد۔
ڈپٹی کمشنر ز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، نجی اسکولز ایسو سی ایشن کے نمائندون، پاکستان رینجرز اورمحکمہ صحت کے افسران اور دیگر کی شرکت
شہریو ں میں ویکسی نیشن تیز کر نے اور اہداف حاصل کر نے کے لئے سخت فیصلے
اجلاس نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا
شادی ہالز کے لئے مقرر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کا فیصلہ

شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز اقدامات کریں کمشنر کراچی
۔شادی ہالز میں ایک ہزار سے زائد مہمانون کے داخلے کی اجاز ت نہ دی جائے کمشنر کراچی
اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور رینجرز پر مشتمل ٹیمیں شادی ہالز چیک کریں گی
ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ
۔ڈپٹی کمشنرز خود بھی شادی ہالز کا دورہ کر کے جائزہ لین گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے
۔ماسک کی پابندی پر عملدرآم کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز ٹیمیں بنائیں گے
۔مارکیٹوں،بنکس، ہوٹلز شاپنگ مالز اور اجتماعات میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرائین گے
ڈپٹی کمشنر ز ماسک کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن
۔ اسکولوں میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی ویکسینشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ
تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ