مس گل رعنا مشتاق پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ھائی سکول فار ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور 19 جنوری 2022 کو ریٹائرڈ ھو رھی ھیں

رپورٹ بیورو چیف جیوئے پاکستان نیوز نٹ ورک

==================
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب ،سید قمر عباس شاہ سینئر وائس چیئرمین اسپشل ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن آف پروفیشنلز پاکستان، سلطان شاھد پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف بوائز گلبرگ لاھور ،جمشید اقبال سینئر نائب صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے پروفیسر مقصود احمد گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور اور مسز فاخرہ شاھد سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گلبرگ لاھور نے محترمہ گل رعنا مشتاق پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور سے ان کے آفس میں خیر سگالی ملاقات کی جس میں مس گل رعنا مشتاق کی محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب خصوصاً خصوصی طلبہ کے لیے گراں قدر اور تاریخی خدمات سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا
مس گل رعنا مشتاق محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں تقریباً 23 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد 19 جنوری 2022 میں سرکاری فرائض سے ریٹائرڈ ھورھی ھیں
مس گل رعنا نے 1991 میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ٹی ڈی حاصل کیا اور ایک پرائیویٹ ادارہ حمزہ فاؤنڈیشن اکیڈمی فار دی ڈیف لاھور سے اپنے پروفیشنل کیئر کا آغاز کیا جہاں پر مس گل رعنا مشتاق کو اسپشل ایجوکیشن کے بانی استاد محمد انوار الحق نظامی صاحب کی سرپرستی میں کام کرنے کا موقع ملا آپ نے تقریباً سات سال حمزہ فاؤنڈیشن اکیڈمی فار ڈیف لاھور میں فرائض ادا کئے اور پھر محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں بطور سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر بی ایس 17 تعیناتی ھو گئی۔
بقول مس گل ان کو سر محمد انوار الحق نظامی صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ نظامی صاحب کے وسیع تجربات سے ڈیف طلبہ کے تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بہت زیادہ راہنمائی ملی۔نظامی صاحب اپنے آپ میں ایک مکمل انسٹیٹیوٹ تھے اللہ ان کو جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے آمین۔
مس گل رعنا مشتاق نے اپنے 23 سالہ سرکاری ملازمت کے دوران بطور سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر،ہیڈمسڑس اور پرنسپل مختلف اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں فرائض بڑی خوش اسلوبی سے ادا کئے جن میں گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ ،فیروزوالا شیخوپورہ ،راوی ٹاؤن لاھور ،گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول آف اسپشل ایجوکیشن گلبرگ لاھور شامل ھیں مس گل نے گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف بوائز گلبرگ لاھور میں بہت عرصہ بطور سینئر ٹیچر فرائض منصبی سرانجام دیئے اس دوران ان کو اسپشل ایجوکیشن کے بڑے ناموں ملک خالد اعوان ،ملک فاروق اعوان کے ماتحت کام کرنے کا موقع ملا جن سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا
جب 2018 میں مس گل کو اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے دیگر افسران کے ساتھ سکیل 19 میں ترقی ملی تو آپ کو گورنمنٹ سنٹرل سکول فار ڈیف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاہور میں پرنسپل سکیل 19 تعینات کر دیا گیا جہاں سے آپ 19 جنوری 2022 کو زندگی کے 60 سال پورے ھونے پر باعزت طور پر ریٹائرڈ ھو جائیں گئیں انشاء اللہ ۔
مس گل محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی ایک نہایت عمدہ نفیس اصول پسند، ایماندار وقت کی پابند سینئر آفیسر ھیں جہنوں نے ہمیشہ اپنی زمہ داریوں کو نہایت احسن انداز سے سرانجام دیں جہاں آپ خصوصی بچوں کی ایک زبردست استاد ھیں وھاں آپ ایک بہترین منتظم بھی ھیں آپ جس ادارے میں بھی رھی ھیں اس کی بہتری کے لیے کام کئے اور اپنے سٹاف کے ساتھ ہمیشہ پیار محبت اور شفقت سے پیش آتیں ھیں


مس گل نے پاکستان کے قدیم ترین ادارے گورنمنٹ سنٹرل سکول فار ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور میں تعیناتی کے دوران بہترین انداز سے ادارے کی ترقی و بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ھوئے تاریخی خدمات سرانجام دیں آپ نے تاریخی ادارے کی خراب حالت کو بہتر بنانے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بلڈنگ کو ایک نیا روپ دیا ادارے کے لیے نئے فرنیچر کا بندوست کیا ۔سنٹرل سکول میں ایک بہترین کمپیوٹر لیب بنوائی جہاں پر ڈیف طالبات کو کمپیوٹر کی تربیت دی جاتی ھے اس کے ساتھ ساتھ ادارہ میں ڈیف طلبہ کی سماعت چیک کرنے کے لیے جدید اڈیالوجی لیبارٹری کا اضافہ بھی کیا اس کے ساتھ ساتھ ادارے کے ھال کو نئے سرے سے تنظیم و آرائش اور فرنیچر کا بھی بندوست کیا
اللہ سے دعا ھے کہ وہ مس گل رعنا کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین