راشد خان نے BBL میں تاریخ رقم کردی

افغانستان کے کھلاڑی راشد خان نے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں تاریخ رقم کردی۔
راشد خان نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 4 اوورز میں17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
بگ بیش لیگ میں اس سے قبل 6 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سری لنکا کے لیستھ ملینگا اور نیوزی لینڈ کے ایش سودھی کے پاس تھا۔
لیستھ ملینگا نے بی بی ایل کے دوسرے ایڈیشن(2012) میں7رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ بگ بیش کے چھٹے ایڈیشن (2017) میں ایش سودھی نے 6 وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نے 11 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں۔ خیال رہے کہ بی بی ایل کے اس ایڈیشن میں راشد خان کا یہ آخری میچ تھا،