سندھ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی نئودیرو میں ہوٹلز مالکان پر جرمانے عائد۔

لاڑکانہ۔ محمد عاشق پٹھان

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی نئودیرو میں ہوٹلز مالکان پر جرمانے عائد۔

Jeeveypakistan.com

لاڑکانہ ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو کی ہدایات پر نودیرو شہر میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کی گئی، مختلف ہوٹلز پر صفائی کی ناقص صورتحال سمیت کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کی فروخت پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا

Jeeveypakistan.com

جبکہ کیمیکل ملے دودھ کی خرید فروخت کے انکشاف پر سندھ فوڈ اتھارٹی افسران و عملے نے درجنوں لیٹر دودھ بھی ضایع کیا اس موقع پر سندھ فوڈ کنٹرول پروگرام کے افسران کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔