سندھ ہائیکورٹ نے دانش کنیریا کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست مسترد کردی، دانش کنیریا نے ڈومیسٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ دانش کنیریا کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔
جس پر پی سی بی کے وکیل نے جواب دیا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے، مذکورہ پابندی ان پر عمر بھر کیلئے لگائی گئی ہے۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ دانش کنیریا کی یو کے کی کورٹ نے بھی اپیل مسترد کی تھی، ان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کرائی تھی، میرے موکل الزام قبول کرچکے ہیں، فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، دانش کنیریا کو ڈومیسٹک میچز کی کوچنگ کی اجازت دی جائے۔
جس پر عدالت نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست مسترد کردی۔