پروفیسر شاہد رسول کی جناح اسپتال میں سینئر صحافی منصور مغیری کی عیادت، اسپیشل وارڈ منتقلی کے احکامات

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نےجناح اسپتال میں زیر علاج سینئر صحافی منصور مغیری کی عیادت کی اور انہیں اسپیشل وارڈ میں منتقل کرنے کے احکامات دیئے۔ گزشتہ روز سینئر صحافی منصور مغیری کو طبیعت کی ناسازی پر جناح اسپتال لایا گیا تھاجس کی اطلاع ملنے پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے اسپتال کے جنرل وارڈ میں جاکر انکی عیادت کی اورانہیں اسپیشل وارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر سینئر صحافی منصور مغیری نے پروفیسر شاہد رسول کی جانب سے عیادت کرنے اوراسپیشل وارڈ میں منتقلی کے احکامات پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پروفیسر شاہد رسول نے منصور مغیری کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول جناح اسپتال میں زیر علاج سینئر صحافی منصور مغیری کی عیادت کر رہے ہیں