بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ نے ایوارڈ سلمان خان کے نام کردیا

بجرنگی بھائی جان کی ہرشالی ملہوترا (منی) نے بھارت رتنا ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ کو سلمان خان کے نام کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہرشالی ملہوترا نے بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ 2022ء کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اپنی تازہ پوسٹ میں ہرشالی ملہوترا نے سرخ و سفید لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ٹرافی کے ساتھ مسکراتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔
12ویں بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ کی تقریب 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ ہوئی، اداکارہ نے ایوارڈ سے متعلق خط بھی شیئر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے فلم بجرنی بھائی جان میں قابل ستائش اداکاری کی، اس کے ساتھ ٹی وی اور دیگر فلموں میں عمدہ پرفارمنس دی، اس لیے جیوری نے ایوارڈ کیلئے آپ کا نام فائنل کیا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ سے متعلق اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایوارڈ سلمان خان، کبیر خان اور بجرنگی بھائی جان کی دیگر کاسٹ کے نام وقف کرتی ہوں۔ اس سے قبل کی پوسٹ میں ہرشالی ملہوترا نے مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ایوارڈ وصول کرنے کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بالی ووڈ اور اداکارہ سمیت کئی الفاظ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ مہاراشٹر کے گورنر سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے خوش ہوں۔
ہرشالی نے 2015ء میں کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اس فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی اداکار ادا کیے تھے۔

| | Virus-free. www.avast.com |