ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ رجسٹریشن سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے طب مراکز کی بڑے پیمانے پر رجسٹریشن مہم شروع کردی

کراچی (رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ رجسٹریشن سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے طب مراکز کی بڑے پیمانے پر رجسٹریشن مہم شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ رجسٹریشن کی ٹیموں نے طب مراکز کے دورے شروع کر دئیے ہیں اور رجسٹریشن اور عبوری لائسنس بنوانے کے حوالے سے ڈاکٹروں کو اگاہی دی جارہی ہے۔ ایس ایچ سی سی کے سیکشن 13 کے تحت کوئ ڈاکٹر بغیر رجسٹریشن کے کلینک یا اسپتال نہیں چلا سکتا اور اس مراکز کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ٹیم نے ضلع سجاول کے علاقے جاتی، شاہ عقیق ،چوہڑ جمالی ، گھارو، میرپور ساکرو ، جمالی اور بوہرا میں 35طبی مراکز کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن ڈاکٹر الطاف حسین خواجہ نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور رجسٹریشن کے بغیر طبی مراکز غیر قانونی تصور کئے جائیں اور ان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔