پاکستانی میڈیا گروپ بول کے صدر اور ممتاز صحافی فیصل عزیز کے اعزاز میں امریکہ کے معروف اور لیجنڈ پروموٹر ریحان صدیقی کا استقبالیہ


پاکستانی میڈیا گروپ بول کے صدر اور ممتاز صحافی فیصل عزیز کے اعزاز میں امریکہ کے معروف اور لیجنڈ پروموٹر ریحان صدیقی کا استقبالیہ
عمائدین کمیونٹی طاہر بھٹی ،ڈپٹی شیرف ناصر عباسی ،ڈاکٹر سعد ظہیر , ڈاکٹر آصف قدیر ،مظفر صدیقی اور دیگر نے بھی شرکت کی
بول ٹی وی نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کیا ہے صدر بول ٹی وی فیصل عزیز
بول سمندر پار پاکستانیوں کی ترجمانی کرنے والا صف اوّل کا چینل ہے ،ریحان صدیقی
ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)

پاکستانی میڈیا گروپ بول کے صدر اور ممتاز صحافی فیصل عزیز کے اعزاز میں امریکہ کے معروف اور لیجنڈ پروموٹر ریحان صدیقی کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس میں
عمائدین کمیونٹی طاہر بھٹی ،ڈپٹی شیرف ناصر عباسی ،ڈاکٹر سعد ظہیر , ڈاکٹر آصف قدیر ،مظفر صدیقی اور دیگر نے بھی شرکت کی
صدر بول ٹی وی فیصل عزیز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بول نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کیا ہے اور سمندر پار اپنی محنت سے نمایاں مقام حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو سپورٹ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ریحان صدیقی
ڈاکٹر آصم شاہ اور ڈاکٹر سعد ظہیر پاکستانی امریکنز کی قابل فخر شناخت ہیں
انہوں نے ریحان صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارتی میڈیا نے ریحان صدیقی کے خلاف ہرزہ سرائی کی تو بول نے ریحان صدیقی
کو سپورٹ کیا اور ان کے مثبت اور روشن چہرہ کو اجاگر کیا
اس موقع پر ریحان صدیقی نے فیصل عزیز کا والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ
بول سمندر پار پاکستانیوں کی ترجمانی کرنے والا صف اوّل کا چینل ہے جس نے سمندر پار پاکستانیوں کے نہ صرف مسائل اور کارناموں کو اجاگر کیا ہے بلکہ نمایاں مقام حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو دنیا بھر میں متعارف کرایا ہے
اس موقع پر فیصل عزیز نے کیک بھی کا ٹا اور پاکستانی کمیونٹی کی بول کیلے سپورٹ کو سراہا