چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بحالی خصوصی افراد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس اہم اجلاس

 چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بحالی خصوصی افراد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس اہم اجلاس کراچی 5 جنوری۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بحالی خصوصی افراد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری پلاننگ، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ بحالی خصوصی افراد کے سالانہ ترقیاتی پروگرام ADP پر آگاہی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ بحالی خصوصی افراد میں 800 ملین کی 15 اسکیموں پر کام ہو رہا ہے۔ رواں سال یہ اسکیمیں مکمل ہو جائیں گی۔ خصوصی افراد کے لئے ٹنڈو محمد خان، سکرنڈ، کراچی، شہید بینظیر آباد، دادو سکھر میں سینٹر بنائے جارہے ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کا محکمہ خزانہ کو منصوبوں کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 15۔۔۔ایف آئی جے

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی  مور خہ05 جنوری 2022 کراچی 5جنو ر ی ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، سیاسی جماعتیں اپنی تجاویز دیں، ہم ان پر عمل کریں گے، دس سے بارہ محکموں میں آنے والے میئر کو اختیارات دیئے ہیں، وہ سیاسی جماعت جو اخلاقیات کا درس دیتی تھی اب ان کے اکاو ¿نٹس اور فنڈز میں خرد برد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اخلاقی اعتبار سے وہ پستی کا شکار ہیں الیکشن کمیشن کارروائی کرے، عمران خان نے جو وعدے کئے وہ وفا نہیں کئے، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، اے این پی، پی ایس پی، جے یو آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی نیبر ہڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ری ڈیولپمنٹ ککری اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ سنگار، سابق سینیٹریوسف بلوچ، پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ضلع ساو ¿تھ کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین نجمی عالم، پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن، واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور اس سے پہلے نیبر ہڈ اسکیم کے تحت پیپلزاسکوائر برنس روڈ تعمیر کیا تھا اور اب مزید چار بڑے پروجیکٹ تعمیر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ککری گراو ¿نڈ جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی ہوئی تھی ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور کھیل کود سے محبت کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم جگہ ہے، اب ککری گراو ¿نڈ میں ماڈرن بنیادوں پر فٹ بال اسٹیڈیم، جمنازیم، اوپن پبلک اسپیس بنانے جا رہے ہیں اور یہ اسپورٹس کمپلیکس اگلے ایک سال میں مکمل کرلیں گے، انہوں نے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر لیاری کی عوام کے لئے تحفہ ہے، لیاری پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور لیاری کو اسپورٹس کے لئے جانا جاتا ہے، فٹ بال، باکسنگ، سائیکلنگ میں نمایاں مقام رکھتا ہے، اگلے دس روز میں اس طرح کے چار پروجیکٹ شروع کریں گے، بوٹ بیس فورڈ اسٹریٹ کا کام اگلے دس روز میں شروع کردیا جائے گا اس سے ملحقہ علاقوں میں چار پارکس تعمیر کر رہے ہیں، ملیر میں شیر پاو ¿ گراو ¿نڈ کے کام کا آغاز کر رہے ہیں اور کھارادر میں بھی ایک پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، ملیر کالا بورڈ کی سڑک کی تعمیر کا وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا تھا اس پر بھی کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی کسی نے بھی خدمت نہیں کی، کسی نے وعدے پورے نہیں کئے، پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے، بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق پورے سندھ میں کام کیا جا رہا ہے۔ ہینڈآ ﺅ ٹ نمبر 16۔۔۔ایم آئی زیڈ
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی  مور خہ05 جنوری 2022 ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم سیاست دان تھے۔ صادق میمن کراچی۔ 5 جنوری۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم سیاست دان تھے۔ ان کی جمہوریت کے لئے جدوجہد نظریہ اور قربانیاں بے مثال و لازاول ہیں۔یہ قائدِ عوام ہی تھے، جنہوں نے پاکستان کی سیاست، معیشت اور ریاست کو جمہوریت کی روح سے روشناس کرایا۔ یہ آج انہوں نے یہاں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔صادق علی میمن نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔زرعی و معاشی اصلاحات، حق رائے دہی، پاسپورٹ کا اجرائ ، ٹریڈ یونینز، کسانوں اور خواتین کے حقوق اس ملک کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے انمول تحفے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کا قتل کرنا اور ملک کو ترقی کرنے سے روکنا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کا مشن لیکر چل رہے ہیں اور ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 17۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی  مور خہ05 جنوری 2022
کرا چی 5جنو ر ی ۔وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے بحالیات حاجی رسول بخش چانڈیو نے حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے سندھ اور دیگر ضلعی انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی جانب سے آنے والے بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور بارشوں کی اس غیر متوقع صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیا ر ہے اور مزید ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کا عملہ الرٹ ہے اور ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور عملہ اپنی اپنی ڈیوٹیو ں پر موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تمام مشینری تیار رکھنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 18۔۔۔