پی ایس ایل7:ٹیم میں 9 کورونا کیسز آنے پر میچ منسوخ ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں، ٹیم کےلیے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی ۔
پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کےلیے کورونا ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جس کے مطابق اگر کسی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تو میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔
تیار کردہ ایس او پیز کے تحت 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور متاثرہ کھلاڑی 10 دن کے لیے قرنطینہ میں جائے گا جبکہ اس کا متبادل سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں میں سے چنا جائے گا۔
یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھے جائیں گے ، کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹ چلیں گی، ایک وقت میں دو ٹیمیں سفر کریں گی ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا سپلیمنٹری ڈرافٹ جمعرات اور جمعے کو ہوگا، ہر ٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

| | Virus-free. www.avast.com |