اعظم خان نے پی سی بی ایوارڈ کیلئے نامزدگی ملنے پر کیا کہا؟

قومی کرکٹر، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور معین خان کے صاحبزادے اعظم خان پی سی بی ایوارڈ کیلئے نامزد کیے جانے پر پُرجوش ہیں۔
انہوں نے ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ کیلئے نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ نامزد کیے جانے پر بے حد خوش ہوں۔
اعظم خان نے لکھا کہ ’میرا مقصد تمام فارمیٹس کے لیے اپنے مجموعی کھیل کو بہتر بنانا ہے۔‘

قومی کرکٹر نے نامزد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2021 کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کیٹیگریز میں میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر، ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر شامل ہیں۔
ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر
• ارشد اقبال
• اعظم خان
• محمد وسیم جونیئر
• شاہنواز دھانی