یونیورسٹی سب کیمپس میں طالبات کے جینز پہننے پر پابندی عائد

یونیورسٹی سب کیمپس میں طالبات کے جینز پہننے پر پابندی عائد

یونیورسٹی سب کیمپس میں طالبات کے جینز پہننے پر پابندی عائد
===================

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طالبات کے جینز پہننے پر پابندی عائد، طالبات کے ٹی شرٹس پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، طالبات پازیب، زیادہ چمک دمک والے زیورات نہیں پہن سکیں گی اور نہ ہی بھاری میک اپ کرسکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات پر لباس کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
“پرو پاکستانی” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں آئندہ سے جینز پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی شرٹس، جینز، سلیو لیس شرٹس، کسی بھی طرح کا باریک لباس جس سے ان کا جسم نمایاں ہوتا ہو اور کسی بھی طرح کا چست لباس پہننے پر پابندی ہو گی۔

طالبات کو پازیب کا چمک دمک والے زیوارت پہننے کی بھی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ بھاری میک اپ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے ساتھ ساتھ طلبہ پر بھی ڈریس کوڈ کے حوالے سے پابندیاں عائد کی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو یونیورسٹی میں شارٹس، کٹ آف جینز، ملٹی پاکٹس، فیڈڈ اور انتہائی چست جینز اور ٹراؤزر پہن کر آنے کی ہرگرز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس کے علاوہ طلبہ کے کسی بھی طرح کی تحریر کی حامل ٹی شرٹس، ٹوپی، ویسٹ، پونی ٹیل، جھمکے، بریسلٹ، چپل، سلپرز اور کلائی میں پہنے جانے والے سجاوٹی کڑے وغیرہ پہننے اور لمبے بال رکھنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ یہاں واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ملک کی کسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات پر لباس کے حوالے سے پابندیاں عائد کی گئی ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کی کچھ جامعات بھی اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکی ہیں۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-01-01/news-3006528.html