جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں نفسیاتی صحت پر خصوصی سیشن برطانیہ کے ماہر امراض نفسیات پروفیسر سیفی افغان نے خصوصی شرکت کی پاکستان کی 70 فیصد آبادی نفسیاتی امراض کا شکار ہے، جامعہ میں مبینہ طور پر تینوں خودکشی کرنے والے طالبعلم سماجی نفسیاتی مسائل کا شکار تھے ماہرین، جامعہ میں نفسیاتی کائونسلنگ دفتر بنانے کا فیصلہ۔

لاڑکانہ۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
=============================

جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں نفسیاتی صحت پر خصوصی سیشن برطانیہ کے ماہر امراض نفسیات پروفیسر سیفی افغان نے خصوصی شرکت کی پاکستان کی 70 فیصد آبادی نفسیاتی امراض کا شکار ہے، جامعہ میں مبینہ طور پر تینوں خودکشی کرنے والے طالبعلم سماجی نفسیاتی مسائل کا شکار تھے ماہرین، جامعہ میں نفسیاتی کائونسلنگ دفتر بنانے کا فیصلہ۔

جامعہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والے تین مبینہ خودکشیوں کے واقعات کے پیش نظر جامعہ کی جانب سے نفسیاتی صحت پر منعقدہ سیشن میں ماہرین نفسیاتی امراض نے شرکت کی اور طالبعلموں کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی نفسیاتی امراض کے سیشن میں برطانیہ سے آئے ماہرین نے بھی طالبعلموں کو خصوصی لیکچر دیا اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ نفسیاتی امراض پاکستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، 70 فیصد آبادی نفسیاتی امراض کا شکار ہے خصوصی سیشن جامعہ میں حالیہ ناخوشگوار واقعات کی بنا پر رکھا گیا ہے یونیورسٹی میں مینٹل کائونسلنگ دفتر بھی بنایا جا رہا ہے

بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر انتہائی اقدامات اٹھا لیتے ہیں سیشن کا مقصد اساتذہ میں بھی ایبنارمل روئیے والے بچوں کی بروقت نشاندہی کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے جب اساتذہ رپورٹ کریں گے بچہ غیر متوقعہ رویہ اپنا رہا ہے تو اس بچے کی بروقت مدد کی جاسکے گی اس موقع پر جامعہ کے فیکلٹی ڈین پروفیسر حاکم ابڑو کا کہنا تھا کہ جامعہ میں تینوں مبینہ خودکشیوں کے واقعات کی گہرائی میں گئے تو پتہ چلا کہ تینوں طالبعلم سماجی نفسیاتی مسائل کا شکار تھے جب تک طالبعلم اپنے دکھ درد کھل کر نہیں بتائیں گے یہ مسائل ہوتے رہیں گے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاہم اب اگر کسی طالبعلم میں نفسیاتی مسائل کی نشاندہی ہوئی تو اسکو بروقت علاج ملے گا اور ضرورت پڑنے پر اسکے والدیں کی کائونسلنگ بھی کی جائے گی نفسیاتی امراض کے سیشن میں طالبعلموں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔