جيکب آباد سوئی سدرن گیس کمپنی جیکب آباد کی جانب سے شہر میں غیراعلانیہ گیس کی فراہمی بند ہونے کا سلسلہ جاری، عوام شدید ذہنی اذیت سے دوچار

جیکب آباد: رپورٹ ايم ڈى عمرانى
جيکب آباد سوئی سدرن گیس کمپنی جیکب آباد کی جانب سے شہر میں غیراعلانیہ گیس کی فراہمی بند ہونے کا سلسلہ جاری، عوام شدید ذہنی اذیت سے دوچارتفصیلات کے مطابق سوئی گیس حکام کی جانب سے جیکب آباد کی ساڑھے تین لاکھ کی آبادی گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار بنی ہوئی ہے. شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کی فراہمی مکمل بند ہے، نائب محلہ، بابو محلہ، غریب آباد، سبایو گڑھی، مری مسجد محلہ سر فہرست ہیں علاوہ ازیں اگر کہیں اکا دکا علاقوں گیس دی بھی جا رہی ہے تو وہاں پریشر انتہائی کم ہے،سردی میں گیس کی بندش کی اس صورتحال سے شہری کھانہ پکانے کے ساتھ گرم پانی سے بھی محروم ہیں جس کے سبب گھروں میں بزرگ، کمزور و معمر افراد اور بچے ٹھنڈ کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں جکڑتے جا رہے ہیں،دوسری علاج و معالج کے سہولیات کی حالت کا اندازہ سول اسپتال ہو یا پھر جمس دونوں ہاسپٹل کی ابتر حالت زار کے خلاف شہر میں مظاہروں کا ہونا آئے دن کا معمول ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ جیکب آبادکے عوام بالکل لاورث، سیاسی یتیم، کسمپرسی کی حالت میں بے یارو مددگار بنے ہوئے ہیں، عوام جائیں تو جائیں کہاں؟ شہر سے منتخب ایم پی اے اپنی پارٹی سے روٹھا ہوا نالاں، ایم این اے (پی ٹی آئی) اور مشیر جیل خانہ جات سندھ(پ پ پ) ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں. لہٰذا اس صورت میں گیس آفیس کے نا اہل حکام کی چاندنی ہے،گیس افسران کی مبینہ غفلت ولاپروائی کے خلاف شہریوں کے احتجاج ہونے سے ان کے سر پر جوں تک رینگنے کا اثر بھی نہیں ہوتا،بلکتے، سسکیاں لیتے ہوئے جیکب آباد کے عوام اب وزیراعظم اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان نااہل ملازمین کے خلاف از خود نوٹس لیکر سخت کارروائی کریں تو عوام اس پریشانی سے نجات پا سکتے ہیں۔