ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل کے وفد کی کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے ملاقات

ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل کے وفدنے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے ملاقات کی اس موقع پر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔برطانوی تنظیم نے کمشنر کراچی کو اعزازی ممبر شپ بھی دی ۔کاشف متن کی سربراہی میں آنے والے وقت کی موجودگی میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر سینئر صحافی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے نمائندے محمد وحید جنگ،صحافی شعیب شیخ اور پیر امان بھی موجود تھے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے ڈیجیٹل میڈیا کے پاکستان میں ترقی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔انٹرنیشنل وفد کے اراکین نے مختلف شعبوں میں کراچی کے کمشنر کی حیثیت سے افتخار شالوانی کی خدمات اور کردار کو سراہا اور ان کے اقدامات کو قابل ستائش اور قابل تعریف قرار دیا۔