الوداع استاد محترم مس مسرت افضال سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر گورنمنٹ سنٹرل ھائی سکول فار ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور

تحریر شہزاد بھٹہ ۔۔۔۔۔

===================
استاد محترم مس مسرت افضال اج 31 دسمبر 2021 کو اپنی سرکاری زندگی کی ایک یادگار اور تاریخی اننگر کھیل کر ملازمت سے باعزت رخصت ھو رھی ھیں مس مسرت افضال ایک زبردست فرض شناس ایماندار گورنمنٹ افسر ھیں جہنوں نے اپنی زندگی کے خوبصورت لحمات گونگے بہرے بچوں کی تعلیم و تربیت فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے صرف کر دیئے معذور بچوں کی دیکھ بھال خدمت اور تعلیم و تربیت کرنا فرض عظیم ھے اور جو لوگ اسپشل بچوں کے لیے مختلف خدمات سرانجام دیتے ھیں وہ اپنے اللہ کے نزدیک پسندیدہ ترین بندے ھوتے ھیں کیونکہ وہ کام کرتے ھیں جو ان معذور بچوں کے والدین نہیں کر سکتے مس مسرت بھی اسی عظیم قبیلے کی ایک فرد ھیں جن کو اللہ تعالیٰ معذور بچوں کی خدمت و تعلیم و تربیت کے لیے پسند کر لیتا ھے



جب ھم نے 1986 میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل گلبرگ میں داخلہ لیا تو گورنمنٹ سنٹرل سکول فار دی ڈیف گنگ محل میں فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ سے بھی رابطے پیدا ھوئے کیونکہ سنٹرل سکول ٹریننگ کالج کا لیب سکول تھا جہاں پر ٹی ڈی کے سٹوڈینس ٹیچنگ تربیت کے لیے جاتے تھے سنٹرل سکول میں اس وقت بڑے بڑے عظیم استاد تعینات تھے استاد محترم مس شمیم افضل اس وقت ٹریننگ کالج اور سنڑل سکول دونوں کی پرنسپل تھیں اس وقت سنٹرل سکول میں آرم عارف،اپا نزھت جمیل، اقبال یاسین، میمونہ حمید ،سعیدہ حیبب فاروقی ، ریحانہ شاھد، یاسمین بخآری، کوکب جبین،رانا شاھد رفیق کے ساتھ مس مسرت افضل بھی تھی بطور ایک طالب علم ھم نے اپنے ان اساتذہ کرام سے بہت کچھ سیکھا خاص طور پر ایک گونگے بہرے بچے سے کس طرح ڈیل کرنا ھے کیسے پڑھانا ھے اور ان کی تربیت کیسی کرنی ھے ان تمام اساتذہ کے ساتھ عزت اور پیار کا رشتہ قائم ھوا جو آج بھی قائم و دائم ھے



جب ٹی ڈی کے بعد 1988 میں گورنمنٹ سروس شروع کی تھی تو شہزاد بھٹہ کی پہلی پوسٹنگ گورنمنٹ سکول فار ڈیف گوجرانولہ میں ھوئی پھر ٹھیک ایک سال بعد جنوری 1989 میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور میں پوسٹنگ ھوئی تو استاد محترم مس شمیم افضل پرنسپل نے ھماری ڈیوٹی سنٹرل سکول فار ڈیف میں لگائی کہ شہزاد بھٹہ صاحب ڈیف بچوں کو پڑھائیں تو کل کے استاد ھمارے کولیک بن گئے تو پھر مس مسرت افضال کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ھوا مسرت افضال ایک بہت زبردست استاد تھیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔
جلد ھی ملک فاروق اعوان بھی سنٹرل سکول کے ہیڈ ماسڑ بن کر تشریف لے آئے چیرمین کی قیادت میں سنٹرل سکول میں ایک زبردست ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا اور بہرے بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے سب نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ۔
ھم آج مس مسرت افضال صاحبہ کہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ھیں کہ وہ ھماری بڑی بہن اور استاد مس مسرت افضال کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین