114

کویت میں مقیم ہم وطنوں کے پاکستان میں مسائل حل کرانے کیلئے پوری کوشش کریں گے

خلیج جنگ کے کلیمز کی رقوم کی بازیابی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا
پاکستان سے آنے والے معزز مہمانان چوہدری وسیم اختر اور ملک ندیم بارا کی عزت مآب سفیر پاکستان سے خصوصی گفتگو
پاکستان بزنس سینٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کی دعوت پر کویت تشریف لانے والے معزز مہمانان چوہدری وسیم اختر وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور ملک ندیم عباس ممبر پنجاب اسمبلی نے آج عزت مآب سفیر پاکستان غلام دستگیر سے ان کی دعوت پر ان کے دفتر میں ملاقات کی،

چوہدری وسیم اختر اور ملک ندیم عباس گرینڈ مینگو فیسٹول میں شرکت کیلئے پاکستان سے کویت تشریف لائے تھے۔اس موقعہ پر گفتگو کرتےہوئے چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کی پراپرٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے،کیسز کتنے بھی ہوں وہ انہیں 6 ماہ میں حل کرینگے،اس کے علاوہ 1990 کی خلیج جنگ کے کلیمز کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا جائے گا،دیکھیں گے وہ رقم کہاں پڑی ہے ان لوگوں کو کلیمز کی رقوم دلوانے کی کوشش کرینگے،ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر کوئی حکم امتناعی حاصل نہ کر سکے،



فوجداری مقدمات کے علاوہ اگر اوورسیز پاکستانیز کو جرمانہ وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ان کی بھی مدد کی جائے گی،پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جا کر اس مسئلہ پر بات کرینگے اور انشاء اللہ اس سلسلہ میں مثبت پیش رفت ہو گی ۔عزت ماب سفیر پاکستان نے بھی مہمان شخصیات کو کمیونٹی مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سنٹر کویت، محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل ،ماجد علی چوہدری ممبر بورڈ آف گورنرز اوپی ایف بھی موجود تھے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں