ریاست مدینہ کے نظام کے نفاذ پر پہلے خود عمل کرنا ہوگا-اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نظام کے نفاذ پر پہلے خود عمل کرنا ہوگا، ریاست مدینہ کے نظام پر جان بھی قربان ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے دو جنوری 2022کو ہونے والی مہنگائی مٹاؤ ریلی حکومت کو آئینہ دکھائے گی، مہنگائی مٹاؤ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوگا اختتام جامع کلاتھ قطب عالم شاہ بخاری پر ہوگا، ریلی میں تمام مکاتب فکر اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک ہونگے، ملک میں فاروق اعظم جیسا لیڈر چاہتے ہیں، حکومت میں مافیا بیٹھے ہیں قوم کیا ہوتی ہے حکمرانوں نے ہمیں قوم ہی بننے نہیں دیا، حکومت اور اپوزیشن ون سائیڈ میچ کھیل رہے ہیں، اپوزیشن اور حکومت آپس میں ایک ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی، طارق ممتاز، محمد زبیر علی خان، محمد ایوب چوہدھری اور پی ایس ٹی مرکزی رابطہ کمیٹی ارکان آفتاب قادری، طیب قادری بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے،حکومت کی معاشی پالیسیاں کسی طور بھی عوام دوست نہیں ہیں معاشی عدم استحکام کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے اور غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،سفید پوش کسمپرسی کی حالت میں خود کشی کررہے ہیں کئی واقعات رونما ہوگئے کہ والدین نے معاشی بدحالی کی وجہ سے بچوں سمیت خود کشی کرلی،ایسے افراد جو معاشی بدحالی کی وجہ سے خوکشیاں کررہے ہیں ان کا خون حکمرانوں کے ہاتھوں پر ہے،حکمران جماعت کی پالیسیوں نے غریب عوام کو قبر کی دیواروں تک پہنچا دیا ہے حکومت اپنے اتحادیوں سمیت اپوزیشن اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کو نظر انداز کررہی ہے،قومی سلامتی ومعاشی پالیسی پر سنے تحریک سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، حکومت نے آئی ایم ایف کے اشاروں پر منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے غریب براہ راست متاثر ہوگا حکومت نے پہلے ہی ملک کو مافیاز کے حوالے کیا ہوا ہے جیسا کہ سب جانتے ہیں آٹا مافیا،،چینی مافیا، آئل مافیا، دودھ مافیا،اسکول مافیا ودیگر مافیاز غریب سے جینے کا حق چھین رہے ہیں ان میں سے کئی مافیاز حکومتی صفوں میں موجود ہیں،کرپشن کو ختم کرنے کے دعوئے دم توڑ گئے آج کرپشن پہلے سے زیادہ ہورہی ہے موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے تین سال کا عرصہ حکمرانی گذار دیا مگر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے،مہنگائی وبیروزگاری،خودکشی کے تحفے دیئے گئے،نوجوانوں کو نوکریاں ملیں نہ ہی غریب کو گھر دیئے گئے جھوٹے دعوؤں اور طفل تسلیوں سے حکومت کی کارکردگی کو چلایا جارہا ہے،حکومت کا احساس پروگرام بھی کرپشن کی نظر ہوگیا ہے غریب کی لائن لگاکر تذلیل کی جاتی ہے مافیا کام کررہا ہے اتنے پیسے دو بغیر لائن کے پیسے دلوادینگے،حکومت کے پاس چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کی وجہ سے غریب کو ہر جگہ تکالیف کا سامنا ہے،ریاست مدینہ طرز حکمرانی کے دعوؤں سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکی اس کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی وبیروزگاری کے سبب چوری اور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے معاشی صورتحال یہی رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات جنم لینگے،پاکستان سنی تحریک مہنگائی وبیروزگاری اور انتہاپسندی کے خلاف 2جنوری2022سے مہنگائی مٹاؤ تحریک کا آغاز کررہی ہے،کراچی میں نمائش چورنگی سے جامعہ کلاتھ مزار قطب عالم شاہ بخاری تک عظیم الشان مہنگائی مٹاؤ ریلی نکالی جائیگی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکت کرینگے،مہنگائی کا مسئلہ ملک 98کے فیصد افراد کا مشترکہ ہے اس لئے غریب امیر سب کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے تاجروں،صنعتکاروں،وکیلوں،صحافیوں،ڈاکٹروں،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دیتے ہیں مہنگائی کے خلاف اور غریبوں کے حقوق کیلئے مہنگائی مٹاؤ ریلی میں بھرپور شرکت کریں،حکومتی وزراء اور وزیر اعظم یہ کہتے نہیں تھکتے کہ دنیا میں مہنگائی سب سے کم پاکستان میں ہے پیٹرول بھی سب سے سستا پاکستان میں ہے دنیا کی بات نہیں کرتے خطے میں ہی نظر ڈالیں سری لنکا،بھارت بنگلہ دیشن ودیگر ممالک کا جائز صرف ایک سال 2021کا لیں تو خطے کے تماممالک سے ڈبل مہنگائی پاکستان میں رہی ہے حکومت اور ادارہ شماریات اپنے آکڑے درست کرئے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،ملک دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے اس کے حقائق ریلی میں سامنے لائیں گے،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک کے تمام ڈویژن میں مہنگائی مٹاؤ تحریک کے تحت مظاہرے،ریلیاں سمینار،آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکرے غریبوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا جائیگا اور حکومت کو آئینہ دیکھاکر ملک کی تاریخ کی بلندترین مہنگائی کو کم کرنے پر زور دینگے، اس موقع پر تاجر رہنماء شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت ابتر ہے مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے اسٹیٹ بینک پالیسی اور ایف آئی اے کے اختیارات سے زیادہ پریشانی ہے حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر نہیں ہوتے،جس ملک سے مال خریدتے ہیں کاروبار ڈالر میں ہوتا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے، پاکستان سنی تحریک کی مہنگائی مٹاؤ ریلی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس ریلی میں تمام تاجر برادری کے لوگ شرکت کریں گے