کرینہ کپور نئی فلم میں ماڈرن لیڈی کا کردار کر رہی ہیں

  نئی فلم  میں ماڈرن  لیڈی کا کردار کر رہی ہیں فلم انگریزی میڈیم میں انہوں نے ایک ماڈرن لیڈی کا کردار بخوبی نبھایا ہے اس فلم میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ آج بھی ان کی فٹنس اور سمارٹنس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔اپنی اداکاری سے انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے کرینہ کی ہم عصر اداکارائیں بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ کرینہ نے سب کو آؤٹ کلاس کر رکھا ہے ۔کرینہ کپور نے ماں بننے کے بعد بھی فلم میں بطور ہیروئن اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے پرستاروں کے دل موہ لئے ہیں وہ ہر فلم میں ایک منفرد اور مختلف انداز کے کردار میں جلوہ گر ہونا چاہتی ہیں ۔کرینہ کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان الگ فلموں میں الگ الگ کرداروں میں نظر آرہے ہیں ۔اٹلی میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد ابدالوں کی توجہ اپنے نئے پروجیکٹس اور آنے والی فلموں پر ہے ۔