کراچی کی بانٹوامیمن جماعت کی جانب سے سجاول میں دو جنوری کو مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجائیگا۔


سجاول: کراچی کی بانٹوامیمن جماعت کی جانب سے سجاول میں دو جنوری کو مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجائیگا۔ اس ضمن میں تعلقہ اسپتال سجاول میں ضروری تیاریاں کی جارہی ہیں ، فری میڈیکل کیمپ میں کراچی کے نامور ڈاکٹر حصہ لیں گے اور مفت ادویات کا انتظام ہوگا، جنرل کیمپ میں ہرقسم کی بیماریوں کا علاج اور ادویات دی جائینگی ، سجاول میں میڈیاکلب سجاول ، جمیعت علمائے اسلام ، جے ٹی آئی اور دیگر سماجی رہنمائوں کی جانب سے تشہیری مہم جاری ہے ، اور علاقے کی عوام کو اس کیمپ سے بھرپوراستفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ، واضع رہے کہ اس سے قبل بھی بانٹوا میمن جماعت کی جانب سے سجاول میں مفت میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیاگیاہے جس میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیاگیا، اس دفعہ بھی ہزاروں مریضوں کی آمد کے پیش نظر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ، جن میں مفت آنکھوں کے آپریشن، اور بچوں کے ختنہ کے انتظامات ہوں گے