64

پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کی جانب سے پاکستانی سفیر غلام دستگیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام

رپورٹ طارق اقبال بیوروچیف جیوے پاکستان ڈاٹ کام   کویت پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کی جانب سے پاکستانی سفیر غلام دستگیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مقررین نے پاکستانی سفیر غلام دستگیر کی تین سالہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کے دور کو ہمیشہ کے لئے یاد گار قرار دیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا محمد طارق مرزا نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ۔ان کی شاندار قرا ت ہر دماغ اور دل اور روح کو متاثر کرتی ہے ۔ میزبان تنظیم کے صدر محمد طاہر بشیر نے خطبہ استقبالیہ دیا انہوں نے اپنی تقریر کے دوران تمام مہمانوں اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی سفیر عزت مآب غلام دستگیر کے دور کی کامیابیوں کے حوالے سے اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا ۔اس دوران پاکستانی کمیونیٹی کو ملنے والی رہنمائی پر انہوں نے محترم سفیر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔اس موقع پر تنظیم کے سابق صدر مسٹر ثاقب نے بھی خطاب کیا اور سفیر محترم غلام دستگیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ایگزیکٹو کونسل کے سابق ممبر مسٹر مسعود نے بھی اپنے خطاب میں سفیر محترم کو غلام دستگیر کے کردار اور خدمات کو سراہا ۔پاکستان کے سفیر عزت مآب غلام دستگیر نے اپنے خطاب میں تمام پاکستانی کمیونٹی بالخصوص میزبان تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور کویت میں پاکستانی پروفیشنلز کے کردار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے کامیاب کردار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے پیچھے کویت میں انتہائی محبت کرنے والے اور پرخلوص پاکستانیوں کو چھوڑ کر جارہے ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی یادوں میں  رہیں گے ۔پروگرام کے آخر میں انتہائی پر تکلف کھانا پیش کیا گیا ۔خالد نور عرفان شفیق اور مسٹر سلمان نے خصوصی طور پر اس پروگرام کی کوریج کی ۔پی بی ایف پی کے کے ممبران اور لوکل میڈیا ارکان نے پروگرام میں شرکت کی   ۔تقر یب میں ڈ پٹی ہیڈ آ ف مسن   اشعر  شہزاد ۔۔۔کمیونٹی ویلفیئر attache  ڈاکٹر عمر جاوید ۔مسٹر  عطا ا لر حمن  اینڈ طارق اقبال  ceo میڈیا voop میڈیا نے خاص طور پر شرکت کی ۔






اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں