انقرہ میں پاکستانی دولہا اورترکش دلہن کی شادی کی یادگار تقریب

انقرہ میں دو دوست ملکوں پاکستان اور ترکی کے کلچر اس وقت اکٹھے نظر آئے جب شادی کی ایک تقریب میں دلہا پاکستان کا اور دلہن ترکی سے تھی ۔انقرہ میں پاکستان ایمبیسی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے سید شہناب  علی گیلانی کی شادی گلے اوز د میر سے ہوئی ۔31 سالہ دولہا نے روایتی پاکستانی دولہا کا لباس جب کہ 26 سالہ دلہن نے ترکی کے روایتی ڈریس زیب تن کر رکھے تھے ۔دلہا دلہن کی آمد پر ہال میں موجود مہمانوں نے زوردار تالیوں  کے ساتھ ان کا استقبال کیا ۔شادی کی تقریب میں ترکی میں پاکستانی سفیر سجاد قاضی نے بطور خاص شرکت کی ۔شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے مطابق دونوں ملکوں کے کلچر کے حوالے سے یہ ایک یادگار تقریب بن گئی ۔ترکی اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں اور دونوں ملک ایک دوسرے کے عوام کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے ۔