60

بھارتی اداکار سلمان خان کا صحافی سے جھگڑا ۔عدالت میں 12 جولائی کو سماعت مقرر

بولی وڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان کا سینئر صحافی اشوک پانڈے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا  پانڈے نے پہلے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرانے کے لئے رابطہ کیا ۔پولیس نے کچھ وقت مانگا اور اس کے بعد اسے تحریر کر کے بتا دیا کہ اس کی شکایت پر کوئی مقدمہ نہیں بنتا اس لیے سلمان خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی ۔صحافی پانڈے نے سلمان خان پر جھگڑا کرنے اپنے اوپر حملہ کرنے اپنا موبائل فون ہتھیانے اور دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے ۔دونوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی اس بات کے بہت سے لوگ گواہ ہیں ۔پانڈے کے مطابق اس نے واقع ہوتے ہیں ڈی این نگر پولیس میں رپورٹ کرائی اسے پولیس سسٹم پر گہرا احتمال ہے اس لئے وہ سمجھتا تھا کہ فوری کاروائی ہوگی اور مقدمہ درج کیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا پولیس نے جانبداری برتی اور یہ کہہ کر معاملہ ٹال دیا کہ اس کا کوئی کیس نہیں بنتا سلمان خان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی ۔صحافی پانڈے نے سلمان خان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور عدالت پہنچ گیا اور اب عدالت میں سلمان خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 12 جولائی کو ہوگی ۔پانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے فون آیا تھا کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے تاکہ آنے والی فلموں پر کوئی منفی اثر نہ پڑے لیکن اب میں اس معاملے کو ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ انصاف چاہتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں