برطانوی شہزادہ پرنس ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے

برطانوی شاہی خاندان کے اہم ترین افراد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ  میڈلٹن کے دورہ پاکستان کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے شاہی خاندان نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے دور ے کی تصدیق کردی ہے  شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا 2016 میں وہ بھارت کا دورہ کر چکے ہیں ۔یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ نے انیس سو اکسٹھ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا  پریزیڈنٹ ہاؤس کراچی کی تقریب میں انہوں نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی ۔ملکہ برطانیہ نے انیس سو ستانوے میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی ۔برطانوی شاہی خاندان کے پرنس آف ویلز اینڈ دی ڈ چیز آف کورنوال نے بھی 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور بادشاہی مسجد لاہور کو دیکھا تھا ۔دوسری طرف برطانیہ کے چھوٹے شہزادے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے ۔