پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ڈاکٹروں کے میڈیا ٹرائل سے روک دیا

پیمرا نے صحت عامہ سے متعلق تمام قوانین وضع کر دیے.اب کوئی بھی میڈیا ھاؤس لیگل انکوائری اور اس کی رپورٹ کے بغیر کسی بھی ڈاکٹرز یا اسپتال کے عملہ کو مریض کی موت کا مورد الزام نہیں ٹھہرا پائے گا. آئے روز اسپتالوں میں کچھ غیر معیاری رپورٹنگ اور بغیر تحقیق کے ڈاکٹرز اور عملہ کو قاتل قرار دینے کی وجہ سے بہت سی شکایات سامنے آرہی تھیںمختلف ڈاکٹروں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام میڈیا کے بھائی اور تمام میڈیا ھاؤسز اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ڈاکٹرز کا ساتھ دیں گے، تاکہ حقیقی صحافت کو عملی جامہ پہنایا جا سکے.