امریکہ آنے والے افغان مہاجرین کیلے پاکستانی امریکی تنظیموں اور مخیر افراد کی جانب سے بھر پور امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے


امریکہ آنے والے افغان مہاجرین کیلے پاکستانی امریکی تنظیموں اور مخیر افراد کی جانب سے بھر پور امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد
کی جانب سے افغان مہاجرین کیلے لاکھوں ڈالرز کی نقد امداد دی گئی
فیڈرل بلڈنگ میں منعقدہ سادہ تقریب میں لاکھوں ڈالرز مالیت کا چیک تنویر احمد نے ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کے حوالے کیا

شیلا جیکسن نے اس موقع پر ہیوسٹن کو انسانیت کی پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں ضرورت مند افراد کی مدد کیلے پاکستانی کمیونٹی خصوصا تنویر احمد جیسے صاحب حیثیت افراد نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے


اس موقع پر بزنس ٹائیکون تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں کمیونٹیز کی بلا رنگ نسل اور مذہب مدد کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے
امریکہ کے صف اوّل کے پروموٹر ریحان صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنویر احمد کو ان کی فلاحی اور انسانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
—————-Report-KamranJellani———–USA