بلاول کے علاوہ ملک کو کوئی نہیں چلا سکتا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہئیے، بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ اس ملک کو کوئی نہیں چلا سکتا وہ ہفتے کو کراچی میں سیف اللہ دھاریجو کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے قبل ازیں سیف اللہ دھاریجو نے جے یو آئی ف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور این اے دو سو پانچ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو، بیرسٹر مرتضی وہاب، سعید غنی اور دئگر موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنا آئین قانون بنارہےہیں ایسا نہیں ہوتا جب تک جرم ثابت نہ ہو مجرم نہیں وزیراعظم مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں عوام اور انکی پارٹی کووزیراعظم کی ناکامی پرسوچنا ہوگا بلاول بھٹو کےعلاوہ اس ملک کو کوئی نہیں چلاسکتا الیکشن کمیشن نے سول اداروں کی مدد سےالیکشن کرانا ہیں کے فور سے متعلق سوال پر کےفور پر سولہ ستمبر دوہزار اٹھارہ کو وزیراعظم اپنی پارٹی کےکہنے پر بند کراگئے کرپشن جس نے کی ہےاسکو ٹانگ دوکراچی کےلوگوں کوسزا نہ دو انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نےبجلی کےتمام واجبات اداکیےہیں اگر کوئی ادارہ مالی وسائل ہونے کےباوجود بجلی کےبقایاجات نہیں ادا کرتا تو یہ غلط ہے وفاق سے ہمیں 174ارب روپے ملنا تھے لیکن ہمیں پچانوے ارب روپے کم ملے ہیں وفاقی حکومت اعتراف کرےکہ وہ ٹیکس جمع کرنےمیں ناکام ہوئی ہے یہ ناکامی عمران خان کی ہے انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ملک کو صرف بلاول بھٹو زرداری چلا سکتے ہیں گھوٹکی ضمنی الیکشن کااعلان ہونےکےبعد وزیراعظم نے وہاں کا دورہ کیاوزیراعظم نے دورہ گھوٹکی پر اپنی وضاحت دی ہے لیکن وزیراعظم کووضاحت دینے سےپہلے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کاسوچنا چاہیےتھا غلطیاں پہلے ہی بہت ہوچکی ہیں اب غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جام سیف اللہ ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں2018کےالیکشن میں ہمارے درمیان دوریاں ہوگئی تھیں آج جام سیف اللہ اور پیپلزپارٹی میں دوریاں ختم ہوگئیں جام سیف اللہ دھاریحو دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں عزاب خان مسلط ہے جسکی وجہ سے غریب پریشان ہے۔ سیف اللہ دھاریجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے این اے دو او پانچ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر کی حمایت کا اعلان کیا۔