کویت میں پاکستانی آموں کی پانچویں نمائش کی تیاریاں مکمل، مہمان شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

کویت میں حالیہ برسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی آموں کی نمائش اس سیزن میں 30 جون سے شروع ہوگی یہ اپنی نوعیت کی پانچویں نمائش ہیں جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں منتظمین پر اعتماد ہیں کہ یہ نمائش پچھلی نمائشوں سے بھی زیادہ کامیاب اور مقبول ثابت ہوگی پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے اہم مہمان شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان سے رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس ۔سابق وفاقی وزیر سید واجد حسین ۔وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن چوہدری وسیم اختر سمیت مختلف ملکوں سے اہم شخصیات کوئی تک پہنچ چکی ہیں اور وہ آموں کی نمائش میں شرکت کریں گی یہ نمائش اب انٹرنیشنل مینگو فیسٹیول کا درجہ حاصل کر چکی ہے دنیا بھر میں پاکستانی آم بے حد پسند کیے جاتے ہیں پاکستانی عوام اپنی اقسام لذت مٹھاس ذائقہ کی وجہ سے مشہور ہیں کویت میں بھی پاکستانی آم بے حد شوق سے کھائے جاتے ہیں مینگو سیزن آتے ہیں۔





ہر سال دنیا بھر میں پاکستانی آم کی مانگ بڑھ جاتی ہے مینگو سیزن کے شروع ہونے پر لوگ خود بھی آم کھاتے ہیں اور اپنے دوستوں عزیزوں رشتے داروں کو آم کی پیٹیاں بطور تحفہ بھیجتے ہیں ۔کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ غیر ملکی باشندے بھی پاکستانی آموں کو بہت شوق سے کھاتے ہیں۔