کراچی میں میڈیا بیٹھک کے منفرد پروگراموں کا آغاز

کراچی میں میڈیا بیٹھک کے نام سے منفرد پروگراموں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے میڈیا بیٹھک کا آئیڈیا مشہور اینکر پرسن اور صحافی ناجیعہ اشعر کا ہے جنہوں نے پاکستان کے ٹاپ ٹی وی چینلز میں اہم پروگراموں کی میزبانی اور میڈیا ٹریننگ اور ورک شاپس کا انعقاد بھی کامیابی سے عمل میں لا تی رہی ہیں۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

انہوں نے اس نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے انتہائی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے پروگرام میں نوجوانوں کی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ نوجوان ایسے پروگراموں کو پسند کرتے ہیں اور وہاں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ۔میڈیا بیٹھ کے ایسے ہی ایک پروگرام میں نسیم راجپوت جیسے سینئر اسپورٹس صحافیوں نے اپنے تجربات اور مشاہدات کا اظہار کیا نوجوانوں نے ان سے کھل کر بات چیت کی اور انتہائی خوشگوار ماحول میں اہم امور پر سوالات اٹھائے گئے اور ان کے جواب دیے گئے ۔