چاہ روٹ سنگھ والا میں پرانی رنجش پر مخالفین کا خاتون پر تشدد، برہنہ کرنے کی کوشش۔چاہ روٹ سنگھ والا کے رہائشی محمد عمران نے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )چاہ روٹ سنگھ والا میں پرانی رنجش پر مخالفین کا خاتون پر تشدد، برہنہ کرنے کی کوشش۔چاہ روٹ سنگھ والا کے رہائشی محمد عمران نے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان ناصر،سجاد اور جان محمد میرے بہنوئی ناصرسے پرانی رنجش پرچھری،ڈنڈے اور سوٹوں سے لیس آئے اور آتے ہی میری بہنوں (ث)اور (ش) پر حملہ کردیا ملزم ناصر نے میری بہن (ش)کے سر پر سوٹا مارا اور جان محمد نے میری بہن (ش)پر چھری سے حملہ کیا جس سے وہ مضروب ہوگئی جبکہ ملزم سجاد نے میری دوسری بہن (ث) کو گھونسوں،مکوں اور لاتوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے بے لباس کرنے کی کوشش کی۔شور شرابہ سن کا اہل محلہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے اور میری بہنوں کی جان چھڑائی التماس ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس تھانہ تھیحہ شیخم مصروف کاروائی ہے۔