ٹائیگر 3 میں سلمان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی؟

بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم پٹھان کے علاوہ ایک اور فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان مبینہ طور پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ بیٹے آریان خان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان دوبارہ فلم کے سیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

شاہ رخ خان فلم پٹھان کے سیٹ پر بھی دیکھے گئے تھے، تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شاہ رخ خان اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ بھی کرنے جارہے ہیں۔

شاہ رخ خان فلم ٹائیگر 3 میں مختصر کردار نبھائیں گے۔