کھادڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شیٹر ڈاو?ن کر کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، کھاد ڈیلروں نے محکمہ زراعت پر کے افسران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کھاد کے ٹریلروں کو روک کر لوگوں سے لوٹ مار کروا رہے ہیں

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
کھادڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شیٹر ڈاو?ن کر کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، کھاد ڈیلروں نے محکمہ زراعت پر کے افسران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کھاد کے ٹریلروں کو روک کر لوگوں سے لوٹ مار کروا رہے ہیں، اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے دوکانوں کی تالا بندی کر کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر چیئر مین راجا سرفراز قائمخانی، اوم پرکاش، عابد حسین، جاوید ظفر اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ زراعت کے افسر گہرام بلوچ اور دیگر اپنے لوگوں سے ہمارے کھاد کے ٹریلرز کو رکوا کر لوٹ مار کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا بہت بڑا مالی نقصان ہو رہا ہے ہم نے زمینداروں کو کروڑوں روپے کی کھاد ادھار پر دے رکھی ہے اگر اب ہم نے ان کو کھاد فراہم نہ کی تو زمینداروں کی گندم کی کاشت متاثر ہو گی اور گندم کی پیداوار بھی کم ہو گی اور وہ ہماری ادائیگیاں نہیں کر پائیں گی جس سے ہمارا مالی نقصان ہو گا اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ افسران اپنے لوگوں کو بھیج کر ہماری دوکانوں پر حملے کروا رہے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں کھاد کی دوکانوں پر لوٹ مار نہ شروع ہو جائے انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے دیگر صورت میں احتجاجاً اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے٭٭