ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب 25دسمبر کی صبح سائیکل ریس کا افتتاح کریں گے۔

سائیکلنگ کے شوقین خواتین و حضرا ت کے لئے خوشخبری۔ یومِ ولادتِ قائدِ اعظم پر بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام سائیکل ریس کا انعقاد۔ ”شکریہ جناح سائیکل ریس“ فتح با غ نارتھ ناظم آباد سے صبح 9بجے شروع ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  25دسمبر کی صبح سائیکل ریس کا افتتاح کریں گے۔ سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد پر ایڈمنسٹریٹر محمد علی زیدی نے رجسٹریشن کیمپ کا افتتاح کردیا۔ مورخہ:۔23 / دسمبر 2021 ؁ء کراچی (  )  بانیء پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش 25/دسمبر کی صبح  خصوصی ”شکریہ جناح سائیکل ریس“ کا انعقادکیا جارہا ہے۔ جس کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاجکٹر سید محمد علی زیدی نے سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد پر ریس میں شرکت کرنے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کے لئے قائم کرداہ کیمپ کا افتتاح کردیا اس موقع پر میونسپل کمشنر خالد ریاض صدیقی،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر علی زیدی نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی خدمات کو یاد رکھنے کے لئے  اور نئی نسل کو ان کے کارناموں سے آگاہ کرنے کے لئے وقت فوقتاً مختلف پروگرام ترتیب دینے چاہیئے ”شکریہ جناح سائیکل ریس“  اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ریس نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں قائم ”فتح باغ“ فیملی پارک سے25 / دسمبرکی صبح 9بجے شروع ہوگی۔ سائیکلسٹ فتح باغ سے روانہ ہوکر ضلع وسطی کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس فتح باغ پر ریس کا اختتام کریں گے۔ مذکورہ سائیکل ریس میں شرکت کے لئے، سخی حسن چورنگی پر رجسٹریشن کیمپ قائم کردیا گیا جہاں پر سائیکلنگ کے شوقین افراد بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروارہے ہیں ۔ ریس کا مقصد ایک جانب تو قائدِ اعظم محمد علی جنا ح کی یاداور خدمات کو ہر پاکستانی کے دل میں زندہ رکھنا ہے تو دوسری جانب ضلع وسطی کے عوام کومصروف زندگی میں ایک خوشگوار احساس مہیاکرنا ہے۔ ریس کے اختتام پر ریس کے شرکاء میں انعامات اور تحائف پیش کئے جائیں۔                                                                                 عالمگیر سیفی پبلک ریلیشن آفیسر بلدیہ عالیہ کراچی وسطی