اسمگلنگ آرگنائزیشن میرپورخاص اور کسٹم انٹیلی جینس حیدرآباد کا ام ہانی ٹاؤن اور مکہ مسجد سیٹلائیٹ ٹاؤن میں منشیات فروش کے خفیہ گودام اور گھر پر چھاپے،تیس کلو گرام چرس۔بڑی مقدار میں اہم شیشہ۔مین پوری۔اور چھالیہ چورا برآمد۔

میرپورخاص ===تحسین احمد خان ===کسٹم اینٹیq
اسمگلنگ آرگنائزیشن میرپورخاص اور کسٹم انٹیلی جینس حیدرآباد کا ام ہانی ٹاؤن اور مکہ مسجد سیٹلائیٹ ٹاؤن میں منشیات فروش کے خفیہ گودام اور گھر پر چھاپے،تیس کلو گرام چرس۔بڑی مقدار میں اہم شیشہ۔مین پوری۔اور چھالیہ چورا برآمد۔ کوئی گرفتار عمل میں نہ آسکی میرپورخاص پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں سے مفاہمتی پالیسی اختیار کر رکھی ہے یا پھر اور کوئی معاملات ہیں میرپورخاص پولیس کے بعض اہلکار منشیات فروشی اور منشیات فروشوں کی سرپر ستی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں منشیات فروشوں کے حوالے سے میرپورخاص پولیس کی منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دینے اور چشم پوشی اختیار کرنے کا ایک ثبوت میرپورخاص میں کسٹم، اینٹی نارکوٹکس ٹیم اور ایف آئی اے کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں اور بھاری مقدار میں منشیات کی بر آمدگی ضلع پولیس کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہے گزشتہ شب میرپورخاص کے علاقے ام ہانی ٹاؤن اور سٹلائیٹ ٹاؤن میں کسٹم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ٹیم اور اینٹی کرپشن ٹیم کی مشترکہ کاروائی کرتے ہوہے آفتاب ملک عرف باولی والے کے گھر اور گوداموں پر چھاپہ مارے زرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران تیس کلو چرس۔بڑے پیمانے پر ہشش نشہ کی تھیلیاں۔سمیت پانچ ہزار سے زاہد مضر صحت مین پوری۔اور چالیس سے زائدکٹے چھالیہ کے برآمد کیے ٹیم زرائع کے مطابق کارواہی خفیہ اطلاع پر کی گئی سٹلائیٹ ٹاؤن آفتاب ملک کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین کی جانب سے بڑی مقدار میں منشیات چھینا جھپٹی میں خواتین فرار ہوگئیں ٹیم کے زرائع کے مطابق کاروائی صبح چار بجے کی گئی تھی تمام منشیات اور مضر صحت میں پوری اور چھالیہ حیدرآباد آفس میں منتقل کردی گئی ہے چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے تمام چھاپے کی تفصیل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایف آہی آر کے اندراج کے بعد بتائی جائے گی تاہم میرپورخاص ضلع میں اینٹی نارکوٹکس اور انکم ٹیکس کی مسلسل کاروائی اور بڑی مقدار میں منشیات برآمدگی کے بعد پولیس محکمہ پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں ٭٭