سیکورٹی فورسز نے جرات کا مظاہرہ کرکے بروقت بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا : آئی جی ایف سی فیاض حسین شاہ

لورالائی: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کا لورالائی کا دورہ ۔ترجمان ایف سی، آئی جی ایف سی نے پولیس لائن کا دورہ کرکے خودکش حملے کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، ترجمان ایف سی۔ واقعے کے شواہد سے متعلق حکام کا آئی جی ایف سی کو بریفینگ، ترجمان ایف سی۔ آئی جی ایف سی کا خودکش حملہ آوروں کو مارنے والے پولیس اور ایف سی اہلکاروں سے ملاقات،ترجمان ایف سی۔ آئی جی ایف سی کا پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف،ترجمان ایف سی۔ آئی جی ایف سی کا خودکش حملہ ناکام بنانے پر اظہار اطمینان۔ترجمان ایف سی، سیکورٹی فورسز نے جرات کا مظاہرہ کرکے بروقت بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا،آئی جی ایف سی فیاض حسین شاہ۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، آئی جی ایف سی۔ سیکورٹی فورسز نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ ہم ہرقسم کے حالت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،فیاض حسین شاہ۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔فیاض حسین شاہ


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]