بلوچستان کےلوگوں کو ماضی کی طرح ہانکنے کی کوشش کے خطرناک نتائج نکلیں گے، اختر مینگل

‏‏وزیر دفاع پرویزخٹک کی اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو، اختر مینگل نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بلوچستان کےلوگوں کو ماضی کی طرح ہانکنے کی کوشش کے خطرناک نتائج نکلیں گے، ‏پچھلے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے دوریاں ہوئیں ،  ‏بلوچستان کا معاملہ دیرینہ اور سیاسی ہے، ‏کل حکومت سے لاپتا افراد کےمعاملے پر بات ہوئی ،

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

‏جلد ہی لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت ہوگی،  ‏میں نے کہا تھا بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے سیاسی لوگ ہی سمجھ پائیں گے، ‏سیاسی افراد کی کمیٹی بلوچستان جاکر رپورٹ تیار کرے اسمبلی میں پیش کی جائے،‏صوبائی خودمختاری میں کٹوتی کی حمایت نہیں کریں گے،



‏اس موقع پر پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کی واپسی این ایف سی میں کٹوتی نہیں کی جارہی، ‏اختر مینگل کو خدشہ تھا گوادر میں لوگ اقلیت نہ بن جائیں، ‏اسمبلی میں بل آئے گا ،گوادرآنیوالے باہر کے افراد کو شناخت نہیں دی جائیگی ، ‏ہنگول اور بولان دریا پر فزیبلٹی رپورٹ بڑھا دی ہے ، ‏بی این پی کے ساتھ 6نکاتی معاہدہ تھا ، ‏چھ نکاتی ایجنڈے پر سمجھوتاکر چکے ہیں، ‏بی این پی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔