سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس 10:49 پر شروع ہوا اور 10:49 پر ہی ملتوی کردیا گیا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع اور ختم ہوا۔ اسپیکر ایوان میں آئے تو ایوان میں صرف ایک رکن تھا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اسپیکر بولے کہ آج جمعہ کا دن ہے اور پرائیویٹ ممبرز ڈے ہے لیکن ابھی تک ایوان خالی ہے اجلاس کا وقت دس بجے مقرر کیا گیا تھا لہذا اجلاس پیر یکم جولائی صبح بارہ بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے دو روز قبل نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔



اپوزیشن ارکان نصرت سحر عباسی، خرم شیرزمان ، نسیم راجپر اور دیگر نے شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی بجٹ کی منظوری کے باوجود اجلاس جاری رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے حکومت اپنے اسیر ارکان کے معمولی فائدے کے لئے یومیہ پچاس لاکھ روپے اجلاس پر خرچ کررہی ہے جو صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔