ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر انوکھا حملہ

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر انوکھا حملہ ہوا ۔حملے سے بچنے کے لیے تمام کھلاڑی اور امپائر زمین پر لیٹ گئے ۔ میچ کے دوران یہ عجیب و غریب  حملہ مکھیوں کی جانب سے کیا گیا، پورا گراؤنڈ مکھیوں کی زد میں آگیا اور مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے کھلاڑی فوری طور پر زمین پر لیٹ گئے ۔ یہ اپنی قسم کا دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے 2017 میں جوہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی مکھیوں نے حملہ کیا تھا اور کھیل متاثر ہوا تھا۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]