ڈالر کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے حکومت کے نئے اقدامات : مسافروں پر نئی پابندی

ڈالر کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے تازہ اقدامات کیے ہیں جن کے تحت مسافروں پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے دس ہزار ڈالر سے زائد باہرلے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے حکومت نے یہ فیصلہ کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کرتے ہوئے کیا ہے نئے قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافر دس ہزار ڈالر سے زائد رقم ساتھ نہیں لے جا سکیں گے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو کسٹم کرنسی ڈیکلئیریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا جو ایئرپورٹ پر دستیاب ہوگا ۔18 سال سے کم عمر مسافر کو 5 ہزار ڈالر جبکہ شیر خوار بچے کے لیے پانچ سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی ایئرپورٹ پر رش ہونے کی وجہ سے کسٹم کے نئے کاؤنٹر اور افرادی قوت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]