الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی انتخابات میں فتح کالعدم قرار دے دی

الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی انتخابات میں فتح کا لعدم قرار دے دی۔شاہ زین بگٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 سے کامیابی حاصل کی تھی الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم ۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے طارق محمد کھیتران نے حکومت کے اتحادی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



اپریل میں سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ259 میں دھاندلی کے معاملے پر درخواست پر الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کیے تھے 2018 کے عام انتخابات میں ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی نے کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا اور اب وہ حکومت کے اتحادی ہیں۔ ۔